ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / لالویادو کی بیٹی میسا بھارتی نے کہا، ایسالگاکہ رام کرپال یادو کے ہاتھ کاٹ دوں

لالویادو کی بیٹی میسا بھارتی نے کہا، ایسالگاکہ رام کرپال یادو کے ہاتھ کاٹ دوں

Sun, 20 Jan 2019 01:59:36    S.O. News Service

پٹنہ،19جنوری(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)کبھی آر جے ڈی سربراہ لالو پرساد یادو کے قریبی رہے رام کرپال یادوکو لے کر راجیہ سبھا ممبر پارلیمنٹ میسا بھارتی نے متنازعہ بیان دیا ہے۔لالو یادو کی بیٹی میسا بھارتی نے آر جے ڈی سے الگ ہوئے اور فی الحال مودی حکومت میں وزیر رام کرپال یادو کو لے کر کہا کہ جب وہ بی جے پی میں شامل ہو رہے تھے، تب ان کا دل ان کا ہاتھ کاٹنے کا ہوا تھا۔راشٹریہ جنتا دل لیڈراور راجیہ سبھا ممبر پارلیمنٹ میسا بھارتی نے مرکزی وزیر رام کرپال یادو کو لے کر کہا کہ جیسے ہی مجھے پتہ چلا کہ رام کرپال یادو راشٹریہ جنتا دل چھوڑ کر بی جے پی میں شامل ہونے والے ہیں، اس وقت میرا دل کیا کہ ان کے ہاتھ کاٹ دوں ۔پٹنہ کے بکرم علاقے میں ایک عوامی اجلاس کو خطاب کرتے ہوئے میسا بھارتی نے کہا کہ وہ (رام کرل یادو)چاراکاٹاکرتے تھے،ہمارے دل میں ان کے لئے بہت احترام تھا،تاہم یہ عزت اس وقت ختم ہوئی جب انہوں نے سشیل مودی کے ساتھ ہاتھ ملالیا،اس وقت مجھے محسوس ہواتھا کہ اسی چارا کاٹنے والی مشین میں ان کے ہاتھ ڈال کر کاٹ دوں۔میسا بھارتی نے مزید کہا کہ اب میں جیت کے لئے مکمل طور پر تیار ہوں،2014میں مجھے تیاری کرنے کا موقع نہیں ملاتھا۔قابل ذکرہے کہ مرکزی وزیر رام کرپال یادو شروع سے قومی جنتا دل کے لیڈر تھے،انہیں ایک وقت لالو یادو کا قریبی سمجھا جاتا تھا،تاہم 2014ء میں سیٹ کولے کر آرجے ڈی سے ناطہ توڑکر جے پی کادامن تھام لیاتھا،2014لوک سبھا کے انتخابات میں انہوں نے پاٹلی پترا لوک سبھا کی نشست سے لڑا اور میسا بھاری کو شکست دی۔


Share: